کنگ خان ٹیکس دہندگان میں بھی سرفہرست، 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا

28

ممبئی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ٹیکس دہندگان میں بھی سرفہرست ہیں۔ا نہوں نے 92  کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ، سُپر اسٹار، اداکار شاہ رخ خان نے 2023ء سے 2024ء کے مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر کے تمام مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے 24-2023ء میں فلموں، برانڈ کی توثیق اور دیگر بڑے کاروباری منصوبوں کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔فہرست کے مطابق بھارت کی اعلی درجے کی مشہور شخصیات کے علاوہ ، اداکاروں ، کامیڈین اور کھلاڑیوں نے بھی ٹیکس ادائیگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فارچون انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں شاہ رخ خان کے بعد تامل اداکار وجے کا نام موجود ہے جبکہ دبنگ سٹار سلمان خان تیسرے نمبر پر ہیں۔فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا، تامل فلموں کے اسٹار وجے نے 80 کروڑ روپے جبکہ سلمان خان نے 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 71 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا، اجے دیوگن نے 42 کروڑ جبکہ رنبیر کپور نے 36 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا۔فارچون انڈیا کی فہرست کے مطابق ہریتھک روشن نے 28 کروڑ، کپل شرما نے 26 کروڑ، کرینہ کپور نے 20 کروڑ، شاہد کپور نے 14 کروڑ، کیارا ایڈوانی نے 12 کروڑ، کترینہ کیف، پنکج ترپاٹھی اور عامر خان نے 11،11 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔
اس فہرست کے مطابق ملیالم فلموں کے اداکار موہن لال نے 14 کروڑ اور اللو ارجن نے 14 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.