کراچی :سکولز کے بعد کالجز کی تعطیلات میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر سکولز کی تعطیلات کے بعد اب کالجز کی تعطیلات بھی بڑھا دی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے 14 اگست تک تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم اگست سے سکولز اور کالجز کھولے جا رہے تھے۔
محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت اور شدید بارش کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.