مولانافضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر

52

اسلام آباد:پی ٹی آئی  چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ  تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت ہوئی نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف شفاف الیکشن کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کیلئے آمادہ ہے، جب کہ نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو بھی تیار ہے۔
تاہم پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.