اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے ناموں کی لئے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پرانی فہرست میں شامل چند ناموں پر پارٹی کی سینئر قیادت کو تحفظات ہیں، اس لئے ناموں کو تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز ہوگیاہے،مخصوص نشستوں کے لئے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نئے نام رکھے جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لئے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی کرینگے ۔
تبصرے بند ہیں.