کرکٹ میں بہتری کی طرف قدم :چیئرمین پی سی بی کے سابق کپتانوں سے رابطے، بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش

33

لاہور:کرکٹ میں بہتری کی طرف قدم ،چیئرمین پی سی بی  نے سابق کپتانوں سے رابطہ کرکے  ان کو  بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خود قومی ٹیم کے سابق کپتانوں سے رابطہ کیا اور ان کھلاڑیوں سے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہے، جب کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان انضمام الحق، معین خان، مصباح الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، یونس خان سے رابطے کیے گئے ہیں، جب کہ ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، وقار یونس، کامران اکمل کو بھی بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع  کاکہنا ہے کہ  سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سینئر منیجر وہاب ریاض اور ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کے بعد محسن نقوی نے موجودہ سیٹ اپ کو مکمل طور پر ختم کرکے نیا سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے سیٹ اپ میں تین سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، موجود سیٹ اپ میں صرف ہیڈ کوچز کو برقرار رکھا جائے گا، جب کہ ٹیم مینجر سمیت اسسٹنٹ کوچ اور دیگر سٹاف کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.