عدت نکاح کیس، پی ٹی آئی کا چیلنج کرنے کا اعلان

78

اسلام آباد:عدت نکاح کیس کو  پی ٹی آئی نے  چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے اور 7، 7 سال سزا برقرار رکھنے کے عدالتی فیصلے پر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے، اس کیس میں کوئی پیچیدگی ہے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی سے پہلے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے عدالتی فیصلے کو انصاف کا قتل قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جعلی کیس میں ہمارے رہنما کو اندر کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو تاریخ کے بدترین الیکشن جتوانے میں الیکشن کمیشن کامیاب ہوا، آزاد الیکشن 90 دن میں کروانے کیلئے عدالتوں میں جانا پڑا، ہم پر احسان جتلایا جاتا یہ کہ آپ کو الیکشن کی تاریخ دی۔

انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی کو آزاد امیدواروں نے جوائن کیا، اس پارٹی کو شیڈول بھی ملا اور مخصوص نشست بھی دی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.