لاہور:وزیراعظم شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران چینی صدر، وزیراعظم اور سرمایہ کار کمپنیوں کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔ کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
5 روزہ دورے کے اختتام سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتے کو وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا جنگ جوؤں کے میوزیم کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کو سراہا اور کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ، پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالامال ہے ، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے شی آن میں یانگلنگ ایگری کلچر ڈیمونسٹریشن بیس کا دورہ بھی کیا۔
تبصرے بند ہیں.