ایشین مینز والی بال ، پاکستان اور قطر کی ٹیموں کا فائنل میں ٹاکرا

163

بحرین :ایشین مینز والی بال چیلنج کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور قطر کی ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کی ناقابل شکست قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔

بحرین میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں قطر نے قازقستان کو تین ایک سے مات دی۔

تبصرے بند ہیں.