انسٹاگرام پر اہم فیچر کی آزمائش شروع

65

کیلیفورنیا: انسٹاگرام پر اہم فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی ہے۔ یہ فیچر اشتہاروں کے متعلق ہے ۔ اس فیچر کی وجہ سے کوئی بھی صارف اشتہاروں سے راہ فراراختیا ر نہیں کرپائے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ان اسکپ ایبل ایڈ نامی فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت کوئی بھی صارف اشتہار سے راہ فرار اختیار نہیں کر پائے گا۔

انسٹاگرام نے بھی اشتہارات سے راہ فرار اختیار نہ کرپانے کے فیچر کو جلد پیش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی فیچر پر آزمائش جاری ہے۔

فیچر کے تحت انسٹاگرام صارف ایپلی کیشن پر دیے گئے اشتہار کو ایک خاص وقت تک دیکھنے کے بعد ہی ہٹا پائیں گے۔
فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اس وقت اپنی سکرولنگ کو آگے نہیں بڑھا پائے گا جب تک وہ ایپلی کیشن پر دیے گئے اشتہار کو نہ دیکھے گا۔

تبصرے بند ہیں.