مجھے نہیں معلوم کہ میچ کا نتیجہ کیا ہوگا لیکن پاک انڈیا کا جب بھی میچ ہوتا ہے تو ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے :پاکستان ہیڈ کوچ

47

نیویارک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاک بھارت میچ سے قبل کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل میچ کا نتیجہ کیا ہوگا لیکن پاک انڈیا کا جب بھی میچ ہوتا ہے تو ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت میچ سے قبل کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل میچ کا نتیجہ کیا ہوگا لیکن پاک انڈیا کا جب بھی میچ ہوتا ہے تو ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے ۔

انہوں نے امریکہ سے شکست کے سوال پر کہا کہ ایک دن پہلے جو ہوا وہ کھلاڑی بھول چکے ہیں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ ہیڈکوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلیں گے تو بھارت کو ہرا دیں گے۔
گیری کرسٹن نے مزید کہاکہ  امریکہ میں پاک بھارت میچ کاحصہ بننے کیلئے پرجوش ہوں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کو اچھے سے جانتے ہیں، مجھے نہیں لگتاکہ مجھے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.