ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کی لندن میں طویل قیام کے بعد بھارت واپسی ہوئی ہے۔بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں۔اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے عام سے لباس پہنے ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے اپنی 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ بھی لندن میں ہی منائی تھی۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش ان کے آبائی شہر لندن میں ہوگی۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
تبصرے بند ہیں.