یورپی کمیشن کا پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر

99

کراچی:یورپی کمیشن کا پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے  کا معاملہ ایک بار پھر موخر  ہوگیا ہے۔یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نج کاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سول ل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی۔

ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.