خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار 754 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

38

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار 754 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے متعلق کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لینے کے بعد ایوان نے آئندہ مالی سال کی بجٹ کی منظوری دے دی۔

فنانس بل میں صحت کارڈ، وکلا اور شادی ہالز پر عائد کیے جانے والے ٹیکسوں میں ترمیم کو ایوان نے مسترد کردی۔

خیبر پختونخوا کے فنانس میں پراپرٹی ٹیکس میں ترمیم کردی جس کے تحت پراپرٹی ٹیکس سے استثنی 4،9 سے بڑھا کر 4،99 کردیا گیا ہے۔

اپوزیشن رکن ثوبیہ شاہد کی جانب سے ترمیم 5 مرلے تک کے لیے پیش کی گئی تھی۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے محکموں کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں اور مطالبات زر کی منظوری دی۔

ایوان نے 66 محکموں کے لیے 1654 ارب روپے کے مطالبات زر بھی منظور کر لیے جبکہ حکومت کی جانب سے بجٹ کو 100 ارب روپے سر پلس بتایا گیا ہے۔یاد رہے کہ چندر روز قبل ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.