ایک نہیں سو جلسے کریں، این آر او نہیں ملے گا: طلال چودھری

21

اسلام آباد :ن لیگی رہنما  طلال چودھری کاکہنا ہےکہ ، ایک نہیں سو جلسے کریں، این آر او نہیں ملے گا۔

طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  ایک نہیں سو جلسے کریں، آئین کے دائرے میں رہ کر کریں، جتنے بھی جلسے کرلیں، این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  ہرگروپ پی ٹی آئی پرقبضہ کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، پی ٹی آئی والے رنگ بازی اور شعبدہ بازی کررہے ہیں۔ان کامزید کہنا تھاکہ آپ بھڑکیں مار کر کارکردگی نہیں چھپا سکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑھکیں مارتا ہے کہ کرین لے کر آؤں گا ، آپ کرین نہیں اپنی 6ماہ کی کارکردگی لے کر آئیں۔ اب نیا قانون پاس ہوگیا ہے،جلسہ اسی قانون  کے دائرے میں رہا تو حکومت سہولت فراہم کرے گی، اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو حکومت ایکشن لے گی۔

تبصرے بند ہیں.