بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت مانگ لی

56

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی  نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی  کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں ہے، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔

بانی پی ٹی آئی  کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے۔

جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.