پاکستان نے آسٹریلیا کو والی بال سیریز میں وائٹ واش کردیا

60

اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کو  والی بال سیریز میں  وائٹ واش کردیا۔پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے میچ  میں شکست دے کر وائٹ واش  کردیا۔

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کو 0-3سیٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔   قومی والی بال ٹیم نے  تیسرا میچ 24-26، 20-25، 20-25پوائنٹس سے جیتا۔

پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست  دی تھی۔سیریز کے اختتام پر  منعقدہ تقریب  کے مہمان خصوصی اور وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود نے انعامات تقسیم کیے۔

تبصرے بند ہیں.