قومی ٹیم کیلئے 2 غیرملکی کوچز کا تقرر، اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، بابر اعظم 2025 ء تک کپتان ہیں: محسن نقوی

131

 

لاہور :  پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 2 غیرملکی کوچز کا تقرر کردیا گیا۔جیسن گلیسپی ریڈ بال  جب کہ گیری کرسٹن وائٹ بال کوچ ہوں گے ۔دونوں غیرملکی کوچز سے 2 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ   ہوں گے ۔

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناہے کہ ویمن کرکٹ کے لیے کالجز اور یونیورسٹیز میں جارہےہیں۔جتنی توجہ مینز کرکٹ پر ہوگی اتنی ہی ویمنز کرکٹ پر بھی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ ویمنز ٹیم کے لیے بھی کوچ لارہےہیں۔احسان اللہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ شکایت آئی ہے کہ پی سی بی کی جانب سے علا ج

میں مس ہینڈلنگ ہوئی ہے ۔ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹیم متحد ہے ۔مشکلات آتی رہتی ہیں۔ چاہتا ہوں کوچز کی طرح کپتان بھی لمبے عرصے تک ہو۔بابر اعظم کو چیمپئن ٹرافی 2025ء تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے دورے سے پہلے نئی سلیکشن کمیٹی بنانا ضروری تھا۔

تبصرے بند ہیں.