عمران خان نے پی اے سی کیلئے حامد رضا کا نام دیا: اپوزیشن لیڈر، چیئرمین کیلئے میرا نام منظور ہوا، شبلی فراز غلط بیانی کر رہے ہیں: شیر افضل مروت
اسلام آباد : پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنےسامنے آگئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ایوان بالا شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب سے ہوناچاہیے، اس کے لئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےصاحبزادہ حامد رضاکانام دیا ہے، تاہم اس معاملے سےمتعلق صورتحال ایک،2 دن تک مزید واضح ہوجائے گی۔انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حوالے سے کنفیوژن اسپیکر کی جانب سے پیدا کی گئی ہے ۔
دوسری جانب شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز غلط بیانی کررہے ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےپبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ میرانام دیا ہے ۔ شبلی فرازکےمطابق حامدرضاکانام دیاہےتویہ ان کی ذاتی خواہش ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےکبھی حامدرضاکانام نہیں لیا۔
تبصرے بند ہیں.