تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی انٹری، دن بھر شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار

36

لاہور:تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی انٹری، دن بھر کی شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار  ہوگیا۔

لاہور کےمختلف علاقو ں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔   محکمہ موسمیات کے مطابق  رائے ونڈ،  شادمان ،نشتر ،ہربنس پورہ  اور رنگ روڈ پر  بارش ہوئی۔

رائے ونڈ میں      سورج  اور ہلکی دھوپ میں بارش اور ژالہ باری کا نظارہ کیا گیا۔  دن بھرموسم شدید گرم  تھا تاہم محکمہ موسمیات کے  نے  بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق  آج سے 29  اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور متعلقہ محکمہ کو الرٹ  کردیاگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.