منشیات فروش کیخلاف آپریشن، ایک ہفتے کے دوران 10 لاکھ کلو سے زائد منشیات برآمد

113

اسلام آباد : حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا۔ آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 10 لاکھ 24 ہزار 399 کلو منشیات ضبط کیں اور ایک ہزار 244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق 7 سے 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5 اور سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں۔ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو ہشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی۔

 

بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون، جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی۔

متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.