عمران خان اب بھی لاڈلا ہے، ایک قیدی سے جیل سپرنٹنڈنٹ نے معاہدہ کیوں کیا؟ رانا تنویر

66

شیخوپورہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔ عمران خان اب بھی لاڈلے ہیں۔ ایک قیدی سے جیل سپرنٹنڈنٹ نے معاہدہ کیوں کیا؟

 

شیخوپورہ میں یوٹیلٹی سٹور کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے کہا کہ صارفین کو رمضان میں بڑا ریلیف دے رہے ہیں ۔ آٹے، چینی اور گھی کی قیمتوں میں خصوصی کمی کی گئی ۔وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے قیمتوں اور اشیا کے معیار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ کرپشن میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہمیں وراثت میں ملی ہے ۔حکومت مہنگائی پر جلد سے جلد قابو پانے کیلئے کوشاں ہے ۔ عمران خان کے دور میں  ادارے کمزور ہوئے ۔ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کا خط اسی ایجنڈے کی کڑی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.