اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا، 7 رکنی بنچ بدھ کو سماعت کرے گا

85

 

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔ معاملے کی سماعت کے لیے 7 رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ معاملے کی بدھ کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم افغان شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.