راولپنڈی : سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل میں 6 ماہ کے دوران 35 لاکھ سے زائد کا کھانا کھاگئے جبکہ وہ اس دوران 976 ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
سینئر صحافی زاہد گشکوری نے نیو نیوز کے پروگرام "مدمقابل ود رؤف کلاسرہ ” میں جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کی جیل سے تصویر لیک کرنے والے کا پتا چل گیا ہے۔اس ضمن میں ہونے تحقیقات کے مطابق سابق چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں ایک وکیل نے پین کیمرہ سے تصویر لی جس کا تعلق لاہور سے ہے۔ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کی سفارش کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق چئیرمین تحریک انصاف اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ میں 976 ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔ ملاقات کرنے والوں میں 65 مختلف شخصیات ہیں۔ سابق چئیرمین تحریک تحریک انصاف کی خوراک کی مد میں چھ ماہ میں 35 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرچکے ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل میں سات ہزارسے زائد قیدیوں نے 6 ماہ میں 7256 ملاقاتیں کیں۔ مجموعی طورپرتین سے چارسو افراد ہر ہفتے قیدیوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.