امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں”یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک غزہ میں فوری جنگ بند ی“  کیلئے قراردا پیش

115

جدہ: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی میں ”یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی“ کیلئے قراردا پیش کر دی ہے۔

 

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہامریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں ”یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی“  کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے درحقیقت ایک قرارداد پیش کی ہے جو اب سلامتی کونسل کے سامنے ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

 

واضح رہے کہ انٹونی بلنکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر بات چیت کیلئے  سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جس کے بعد وہ مصر کا دورہ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.