پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ

155

 

اسلام آباد :انٹر نیٹ سنسر شپ کے باعث پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6ہزار فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

 

سوئٹزرلینڈ کی انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سینسرشپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں وی پی این کی طلب میں 6000فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

وی پی این ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس کے استعمال سے بندش کی زد میں آنے والی ویب سائٹس کو کھولا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس کی سروس کو بندش کا سامنا ہے۔

 

سوئٹزر لینڈ میں قائم پروٹون نامی ادارے نے کہا کہ رواں برس نصف دنیا میں انتخابات ہوں گے اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروسز تک وسیع رسائی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ وی پی این انٹرنیٹ سنسرشپ کو ختم کرنے اور معلومات تک آزادانہ رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.