حکومت کو کسی صورت نہ چلنے دیا جائے : عمران خان کا سینئر قیادت کو حکم، شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی غور

42

اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر قیادت کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کو کسی صورت آگے نہ بڑھنے دیا جائے.

 

نیوز ایجنسی آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

 

آنیوالے اسمبلی اجلاسوں میں احتجاج کے ساتھ ہر حکومتی  رکن کے خطاب میں ہلڑ بازی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے پر بھی مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے ۔

تبصرے بند ہیں.