چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا کمپین کرنے والا والاشخص گرفتار

93

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔

 

روالپنڈی کے رہائشی عبدالواسع  کو سیکورٹی اداروں نےحراست میں لےلیا۔عبدالواسع  نے ایکس پر چیف جسٹس کی کردار کشی کی۔

 

عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا، راولپنڈی کا رہائشی ہے، ۲۰ فروری کو اس نے چیف جسٹس کے خلاف دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں بھی حصہ لیا۔

 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہُوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا ہے اور چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اِس مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لے رہے ہیں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.