بغاوت کیس میں فوادچودھری کی ضمانت منظور

84

سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بغاوت کیس میں فوادچودھری کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے واد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کےکیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں استدعا کی کہ ان کے بھائی فوادچودھری کی ضمانت کنفرم کردیں۔ لاؤڈ سپیکر کا الزام ہے، تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا  نےریمارکس دیے کہ فوادچودھری شامل تفتیش ہو چکےہیں اور ساتھ ہی  فوادچودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کردی۔

تبصرے بند ہیں.