نیویارک : امریکی ڈیری کمپنی نے ایک ماہ کے لیے موبائل فون کا استعمال چھوڑنے پر اور 10 ہزار ڈالر(تقریباً 28 لاکھ روپے)کا بھاری انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق دہی بیچنے والی کمپنی سگیز ڈیری نے دلچسپ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک ماہ تک اپنے موبائل فون کا استعمال ترک کردے تو اسے 10 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
Can you ditch your cellphone for an entire month? This company will pay thousands if you do https://t.co/bwzwh5k0oH
— FOX 32 News (@fox32news) January 18, 2024
کمپنی کے مطابق پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اپنی درخواست آن لائن دیں گے جبکہ ان میں سے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو موبائل کا استعمال ترک کر کے ایک ماہ تک اس کے بغیر رہیں گے۔
کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسط فرد ہر روز اپنے فون پر 5.4 گھنٹے گزارتا ہے۔”
تبصرے بند ہیں.