نیو ہیمشائر: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کو ہرا کر نیوہیم شائر پرائمری بھی جیت لی۔ امریکا کی اقوام متحدہ میں سابق مندوب نکی ہیلی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ری پبلکن صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔ٹرمپ کا 9 نومبر کو ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن سے مقابلہ یقینی ہوجائے گا۔اس سے قبل امریکا کی ریاست نیوہیم شائر میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کو منتخب کرنے کیلئے ووٹنگ ہوئی۔
نکلی ہیلی نے توقع ظاہر کی تھی کہ وہ نیوہیم شائر کا میدان مار لیں گی مگر ٹرمپ کے حامیوں کا خیال تھا کہ آئیوا کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیم شائر سے بھی باآسانی منتخب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ نیوہیم شائر میں ووٹرز کے لیے سب سے اہم اشو امیگریشن رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.