کراچی : ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹی جاں بحق

47

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

گھر کے سربراہ نیاز نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شادی کی تقریب سے بیوی اور بچوں کے ہمراہ گھر آ رہا تھا کہ ٹریلر نے ہمیں سائیڈ ماری جس کی وجہ سے موٹر سائیکل گر گئی، موٹر سائیکل گرنے سے پیچھے آنے والا ٹریلر ہم پر چڑھ گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر ہم میاں بیوی اور 3 بچے سوار تھے، حادثے میں میری بیوی اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں، میں اور 2 بچے معجزانہ طور پر بچ گئے، جاں بحق ہونے والی بیٹی شمائلہ 8 ویں کلاس کی طالبہ تھی۔

تبصرے بند ہیں.