کرسی پر زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا انتہائی نقصان دہ، تائیوانی ماہرین صحت نے خبردار کردیا

70

تائی پے:تائیوان کےماہرین صحت نے کرسی پر زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے کو صحت  کے لیے انتہائی نقصان دہ قراردیا ہے۔تائیوان کے ماہرین صحت نے  ایک تحقیق  کی ہے کہ سارا دن  کرسی پر بیٹھ کر کام کرنے  سے دل کی بیماری سے مرنے کے  خطرات میں  اضافہ ہوجاتا ہے۔تائیوانی محققین کے مطابق اس طرح سے  جلد موت کے امکانات میں 16 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس سلسلے میں 13 سال سے زائد عمر کے 481,688 افراد پر کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 15 سے 30 منٹ کی سخت ورزش سے خطرات کو دور کیا جا سکتا ہے۔تائی پے میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ  جو لوگ ساتھ ساتھ ایکسرسائز کرتے ہیں وہ اس خطرے سے محفوظ رہتے ہیں لیکن جو لوگ مسلسل کرسی پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں ان کے لیے ہارٹ اٹیک انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس خطرے کو   روزانہ 15 سے 30 منٹ کی اضافی ورزش سے کم کیا جا سکتا ہے۔تاہم اس وجہ سے  ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر اور ڈیمنشیا بھی ہوسکتا ہے۔لہذا ایک جگہ پر بیٹھ کر کام کرنے رویے کوترک کرکے تھوڑی تھوڑی دیر بعد سیٹ سے اٹھنا چاہئے اور ایکسرسائز کو زندگی کا معمول بنانا چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.