گوجرہ: کراچی سے لاہور آنے والی قراقرام ایکسپریس گوجرہ اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قراقرام ایکسپریس میں حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے پر کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
ٹرین انتظامیہ کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو جلد ہی ضروری مرمت کے بعد لاہور روانہ کردیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.