زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ

119

کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،29دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 22 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

 

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 22 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.