اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز، آر آئی سی منتقل

69

 

راولپنڈی: چودھری پرویز الٰہی کی راولپنڈی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

 

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، ان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا لیکن طبیعت کی زیادہ خرابی کے باعث انہیں آر آئی سی شفٹ کر دیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ آر آئی سی میں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.