جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے، ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے: پرویز خٹک

73

پشاور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین  پرویز خٹک  کاکہنا ہےکہ جسے  خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے، ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین  پرویز خٹک  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   جسے  خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے، ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جیتنے کے بعد منشور کا خیال نہیں رکھا، کوشش ہوگی کہ ہر حلقے سے امیدوار سامنے لائیں۔ ایک حلقے میں الگ بات کریں اور دوسرے میں الگ یہ دھوکا ہے، میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے سیاسی اتحاد نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے، صوبے میں جو ترقی دیکھ رہے ہیں وہ میری مرہون منت ہے۔

تبصرے بند ہیں.