پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’ان فلیمز‘ کی عالمی سطح پر پذیرائی ،بین الاقوامی اعزازات حاصل کرلیے

99

کراچی :پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’ان فلیمز‘ کی عالمی سطح پر پذیرائی  ہوئی ہے۔ بین الاقوامی اعزازات   حاصل کرلیے ہیں۔ ایوارڈ اور اعزازات کی یہ دوڑ ختم نہیں ہوئی اور اب پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’ان فلیمز‘ اور سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ نے مزید کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

 

ضرار خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو مسرت بھری خبر دی کہ ان کی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مین ہیم ہیڈل برگ میں ’انٹرنیشنل نیو کمر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔فلم ڈائریکٹر نے  ایک پوسٹ لگائی ہے اس  پوسٹ  میں فلم کے متعلق فیسٹیول کی جیوری کا بیان بھی لگایا جس میں ’ان فلیمز‘ کی تعریف کی گئی ہے۔

 

دوسری طرف سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔اداکارہ صبا قمر کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ، سرمد کھوسٹ کو بہترین ڈائریکٹر جبکہ فلم کو ویوورز چوائس کا ایوارڈ ملا ہے۔

تبصرے بند ہیں.