آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

60

دبئی: بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ میں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں نامزد کیا گیا۔

 

چیمپئین آسٹریلیا، رنر اپ انڈیا، سیمی فائنلسٹ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے ستارے بھی لائن اپ میں موجود ہیں تاہم، پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

 

 

آئی سی سی  ورلڈ کپ 2023 ٹیم میں ڈی کوک، روہت شرما، ویرات کوہلی، ڈیرل مچل،  کے ایل راہول، میکس ویل، جدیجہ، جسپریت بمرا، مدوشانکا، ایڈم زمپا، محمد شامی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کورٹزے بارہویں کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں۔

 

 

سلیکشن پینل میں ایان بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن (تبصرہ نگار)، وسیم خان (آئی سی سی کے جنرل منیجر، کرکٹ) اور سنیل ویدیا (صحافی، احمد آباد مرر) شامل تھے۔

 

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 ٹیم کا بیٹنگ آرڈر 

 

کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر) (جنوبی افریقہ) – 59.40 اوسط سے  594 رنز بنائے
روہت شرما (سی) (بھارت) – 54.27 اوسط سے 597 رنز بنائے
ویرات کوہلی (بھارت) – 95.62  اوسط سے765 رنز بنائے
ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ) – 69 اوسط سے 552 رنز بنائے
کے ایل راہول (بھارت) – 75.33 اوسط سے 452 رنز بنائے
گلین میکسویل (آسٹریلیا) – 66.66 کی اوسط پر400 رنز اور 55 پر چھ وکٹیں حاصل کیں
رویندرا جدیجا (بھارت) – 40 کی اوسط پر 120 رنز اور 24.87 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں
جسپریت بمراہ (بھارت) – 18.65 کی اوسط پر 20 وکٹیں حاصل کیں
دلشان مدوشنکا (سری لنکا) – 25 کی اوسط پر 21 وکٹیں حاصل کیں
ایڈم زمپا (آسٹریلیا) – 22.39 اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کیں
محمد شامی (بھارت) – 10.70 اوسط پر 24 وکٹیں حاصل کیں
12ویں کھلاڑی: جیرالڈ کوٹزی (جنوبی افریقہ) – 19.80 اوسط پر 20 وکٹیں حاصل کیں

تبصرے بند ہیں.