اگر”وہ” سمجھتے ہیں زبردستی کسی کو وزیر اعظم بنائیں گے تو یہ”ان کی” بھول ہے: بلاول

66

 

پشاور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  میں اپنی (شہباز شریف حکومت کے دوران) بطور وزیر خارجہ 16مہینے کی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں اور الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں۔پچھلے سیلاب میں 2تہائی زمین پانی میں ڈوب گئی تھی،عوام کا بہت نقصان ہو۔

 

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لیے 20لاکھ گھر بنانے شروع کردیئے ہیں۔اب ہمیں جیالا وزیراعظم اور وزیراعلی بنانا ہوگا، ہم عوام کی خدمت کرینگے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا اصل چہرہ قوم نے دیکھ لیا۔کوڑے اور سزائے موت بھی دی جائے تو اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب تک چل رہا ہے،عوام کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا چاہتے  ہیں۔ملک بھرمیں کچی آبادی کے مکینوں سے وعدہ ہے ان کو مالکانہ حقوق دیں گے۔بینظیر مزدور کارڈ ایشو کرینگے جو تمام محنت کشوں کے مسائل کا حل ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک شخص مسلط کیا گیا جو کہتا تھا یوٹرن لینا لیڈر کی نشانی ہے۔یوٹرن لینا لیڈر نہیں،بزدل کی نشانی ہے ۔خود کو تبدیلی کانمائندہ کہنے والوں نے تباہی پھیلائی ۔ہم نے عوام کی صحت کے لیے علاج کو مفت قرار دے دیا ہے۔خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکا دیا گیا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں پر ڈاکا مار کر نجی ہسپتالوں کو نوازا گیا۔سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے ۔ملک بھر میں نئے ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔ہمیں بتائیں 2008میں کونسا الیکشن صاف و شفاف ہوا تھا۔آج بھی پیپلز پارٹی کے جیالے الیکشن کے میدان میں کھڑے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پرانے سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی بجائے نئی سوچ کی طرف آئیں۔عوام سے درخواست ہے کہ چند مہینوں تک آپس کے اختلافات بھول جائیں۔

تبصرے بند ہیں.