ملک بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

127

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے9 نومبر  (بروز جمعرات) یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 

کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

9 نومبر کو ملک بھر میں حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش  ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.