ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اڈا کے قریب دھماکا, 10 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

192

 

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے پونڈہ بازار میں واقع ٹانک اڈہ میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی، ممکنہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ کے پی کے بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈی آئی خان کے ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

 

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.