پاکستان نے بنگلا دیش کو  سات وکٹوں سےشکست دے دی،سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

227

کولکتہ: پاکستان  نے بنگلا دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔بنگلادیش کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128 رنز کی شراکت داری بنی۔تاہم پھر عبداللہ 69 گیندوں پر 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 

بنگلادیش کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا،اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کیا۔حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا، جبکہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی، بنگلادیش کی جانب سے 56 رنز بنانے والے محمود اللہ کو بھی شاہین نے آؤٹ کیا۔

 

اس کے علاوہ کپتان شکیب الحسن 43، توحید 7، مہدی حسن 25، تاسکین احمد 6 اور مصتفیض الرحمان 3 رنز بناسکے، پوری بنگلادیش کی ٹیم 45.1 اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 2، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

بنگلادیش کے خلاف کامیابی پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں تیسری کامیابی ہے۔پاکستان اور بنگلادیش نے 7 میچز کھیلے ہیں پاکستان کو 3 میں کامیابی جبکہ بنگلادیش صرف ایک میچ جیت سکا جس کے بعد وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.