اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

108

 

غزہ : اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوگیا۔ 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوگیا ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیا کیمپ کے زخمی ہسپتال لائے جا رہے ہیں ۔جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری رکوانے میں بدستور ناکام ہیں۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 ہوگئی۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 3 ہزار 542 بچے، 2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ہر ممکنہ کوشش کے بعد اور فیول کے ہر قطرے کا ہسپتال میں بھرپور استعمال کیا۔وزارت صحت نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ بالآخر اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہمارے پاس فیول بالکل ختم ہوچکا ہے۔اب اگر کوئی معجزہ نہ ہوا تو یہ تباہ کن صورتحال پیدا ہوگی اور غزہ کے شفا ہسپتال کے جنریٹرز کل بند ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.