میچ جیت کر خوشی ہوئی،ورلڈکپ میں بڑا سرپرائز دیں گے: بابراعظم

68

لکھنئو:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ آج میچ جیت کر خوشی ہوئی ہے،ورلڈکپ میں بڑا سرپرائز دیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بائولرز نے آج اچھی کارکردگی دکھائی،فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی۔

بابراعظم نے کہا کہ معلوم تھا اگر فخرزمان 20 سے 30 اوورز کھیل گیا تو میچ آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہم نے شروع سے ہی اچھا آغاز کیا جس کا فائدہ ہوا۔

بابر اعظم نے کہا کہ شاہین نے شروع میں وکٹیں لے کر بنگلادیش کی ٹیم پر پریشر بنایا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے، قومی ٹیم نے 205رن کا ہدف 32.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.