ممبئی: بالی وڈکی اداکارہ شردھا کپورکی گلوکاری پر شائقین جھوم اٹھے۔ بالی وڈ کی اداکارہ شردھاکپور نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ ان سے گانے کی فرمائش کی گئی۔ انہوں نے ” عاشقی2 ” کا گانا ” چاہوں میں یا نا” گاکر شرکا کوبھی جھومنے پرمجبور کردیا۔ محفل میں موجود ناصرف جھومتے رہے بلکہ سیٹیاں بجاکر داد دیتے رہے۔
شردھا نے ا س بارے میں کہا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے میں اپنا یہ شوق پورا کرتی رہتی ہوں۔ مجھے پرستاروں نے گانے ” چاہوں میں یا نا” پر بھرپور رسپانس دیا۔ میں بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا جی کی بائیو گرافیکل فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اگرموقع ملا تو یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔
اداکارہ اس سے قبل 2017 میں حسینہ پارکر کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرچکی ہیں اور سوانحی پروجیکٹ میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔شردھا انڈین فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شکتی کپور کی صاحبزدای ہیں اور انہوں نے 2010 میں اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
shraddha kapoor singing chahun main ya naa 🫶🏻 pic.twitter.com/yTBcKvDGej
— 𝙖𝙫𝙞𝙠𝙖🌸 (@apnabanale) October 24, 2023
تبصرے بند ہیں.