نئی دہلی: زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،اس سے شہری خوفزدہ ہوگئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نئی دہلی میں آئے زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ہریانہ کے شہر فرید آباد سے 13 کلومیٹر دور تھا۔
ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔واضح رہے آج افغانستان کے صوبہ ہرات میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.