ایشین والی بال ٹورنامنٹ، پاکستا ن نے روایتی حریف کومات دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

69

کراچی :ایشین والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستا ن نے روایتی حریف کومات دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

چین میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے مقابلے میں قومی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو مات دے دی۔

 

پاکستان نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں 20-25 سے کامیابی حاصل کی ، اس کے بعد تیسرے سیٹ میں 23-25 سے فتح اپنے نام کی۔پاکستان کی ٹیم منگولیا، چائنیز تائپے اور جنوبی کوریا کومات دینے کے بعد کوارٹر فائنل میں قطرسے شکست کھا گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.