پالی کیلے: ایشیا کپ میں بھارت کی اننگز ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ بارش ہوگئی اور بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑگیا۔ بھارت اور نیپال کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کے امکانات ہوگئے ہیں ۔ بھارت کی بیٹنگ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیپال کے اوپنر کشال بھرتیل نے 38 اور آصف شیخ نے 58 رنز کے ساتھ ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پہلی وکٹ 65 رنز پر گرگئی جبکہ 77 رنز پر دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ نیپال کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔
سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تبصرے بند ہیں.