ایشیا کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

44

 

کولمبو: ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان پاکستان کی نمائندگے کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن بھی کمنٹری باکس میں دیکھے جائیں گے۔

بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو بھی کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔روی شاستری، گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، سنجے بنگر، پیوش چاولہ، سنجے منجریکر، دیپ داس گپتا، محمد کیف، آدتیہ تارے اور رجت بھاٹیہ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

 

 

 

اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

 

تاہم شائقین کے لیے حیرت کی بات یہ ہے کہ معروف کرکٹر  و کمنٹیٹر  رمیز راجہ اور ہندوستانی کرکٹ تجزیہ کار، ہرشا بھوگلے ٹورنامنٹ میں کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، جبکہ فائنل مقابلہ 17 ستمبر  کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ 2 ستمبر کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.