بنگلہ دیش کا وائٹ واش :قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی،بابر اعظم کی پوزیشن بھی گرگئی

34

دبئی: بنگلہ دیش  کے وائٹ واش  کے بعد  قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کی کارکردگی  بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی مایوس کن رہی ،مایوس کن کارکردگی کے  بعد پاکستان کی  رینکنگ   میں تنزلی ہوگئی ہے۔ ئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیئے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو کر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت پاکستان کے صرف 76 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور یہ 1965 کے بعد کم ترین ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بلے باز بابر اعظم بھی تقریبا ساڑھے 4 سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے، وہ 3 درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے تاہم محمد رضوان ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں، وہ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

چیمپئن شپ میں میچ جیتنے والے پوائنٹس کی اوسط کی بنیاد پر اس وقت بھارت رینکنگ میں سرفہرست اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز نویں اور آخری نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچ جیتنے والی ٹیم 12 پوائنٹس حاصل کرتی ہے، میچ ٹائی ہونے پر دونوں ٹیمیں 6،6 جبکہ میچ ڈرا ہونے پر 4،4 پوائنٹس حاصل کرتی ہیں، پاکستان سلو اوور ریٹ کے سبب 8 پوائنٹس گنوا چکا ہے، ہر سلو اوور پر ایک پوائنٹ نفی ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.